ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوپی کے بھدوہی میں حادثہ، درگا پوجا پنڈال میں لگی زبردست آگ، 3 ہلاک، 64 جھلسے

یوپی کے بھدوہی میں حادثہ، درگا پوجا پنڈال میں لگی زبردست آگ، 3 ہلاک، 64 جھلسے

Mon, 03 Oct 2022 12:16:03    S.O. News Service

بھدوہی ، 3؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) یوپی  کے بھدوہی میں ایک دردناک حادثہ سامنے آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق درگا پوجا کے پنڈال میں زبردست آگ لگنے سے 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ جبکہ اس حادثے میں 64 افراد جھلس گئے ہیں۔ شدید جھلسنے والے 42 لوگوں کو وارانسی میں داخل کرایا گیا ہے۔ جھلسنے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں میں 12 اور 10 سال کے دو لڑکے اور 45 سال کی ایک خاتون شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پنڈال میں درگا ماتا کے درشن کے لیے 150 سے زیادہ لوگ موجود تھے۔ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا اس وقت اسٹیج پر ڈرامہ شروع ہی ہوا تھا کہ اچانک اسٹیج کے قریب کے علاقے میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ لوگوں کو سمجھنے کا موقع بھی نہیں ملا۔ چاروں طرف چیخ و پکار تھی۔ لوگوں نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن تب تک آگ نے پورے پنڈال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی سربراہی میں معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کو پنڈال میں ہیلوجن سے آگ لگنے کے شواہد ملے ہیں۔ آگ کس وجہ سے لگی اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ڈی ایم نے کہا کہ قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔


Share: